اُلفت

مرد کو اپنے ذاتی استعمال کے سامان میں بڑی دل چسپی ہوتی ہے ۔ عورت کو دوسروں کو دکھانے کے سامان میں آنند آتا ہے۔
جب تک عورت مرد کا سامان رہتی ہے وہ اس پر جان چھڑکے جاتا ہے ، اس کے لیے حلال ہوتا رہتا ہے ۔ جب وہ آزاد اور خود مختار ہو جاتی ہے تو مرد اس کی ایک آزاد اور خود مختار فرد کی حیثیت سے عزت کرنے لگتا ہے ۔ اور دونوں کے درمیان باہمی اُلفت کے بجائے تعظیم کا جذبہ کارفرما ہوجاتا ہے ۔ 

اشفاق احمد  سفر در سفر  صفحہ 66