علم نافع

ایک بار ڈیرے پر ہم نے بابا جی سے پوچھا کہ سرکار انسان کو پناہ کہاں ملتی ہے ؟ تو فرمانے لگے ۔
ماں کی آغوش میں ۔  اگر وہ میسر نہ ہو تو والدین کی دعاؤں میں ۔ اگر وہ بھی بد قسمتی سے نہ ملے تو پھر علم میں ۔ 
وہ علم کتابی یا حساب الجبرے کا ہی نہیں ،  ایسا علم جس سے آپ کی ذات ، روح اور دوسروں کو فائدہ پہنچے ۔ وہ خدا کی مخلوق کے لئے زحمت نہ بنے ۔ 

اشفاق احمد زاویہ  3 پناہ گاہیں صفحہ 34