مرشد

مرشد کیا ہے ؟ مرشد کیا کرتا ہے ؟  کچھ بھی نہیں کرتا ۔ کوئی کمال نہیں دکھاتا ۔ وہ آپ کے اندر پیاس پیدا کرتا ہے ۔  پیاس بڑھاتا ہے تا کہ آپ کھل کے پانی کی طرف بڑھ سکیں۔ آپ اپنے آپ کو پہچان سکیں ۔ اور دوئی کا کنارہ چھوڑ کر وحدت کے دریا میں چھلانگ لگا کر اپنی پیاس بجھا سکیں ۔ یہ چھلانگ صرف اس وقت لگائی جا سکتی ہے جب آپ کے اندر خوف کے 
مقابلے میں پیاس زیادہ ہو اور پیاس نے آپ کو تڑپا کے رکھ دیا ہو ۔ 


 اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ 518