" رفعت "

 جو شخص اپنے اندر ہی اندر گہراچلا جاتا ہے ،وہی اوپر کو اٹھتا ہے اور وہی رفعت حاصل کرتا ہے ۔یہی قدرت کا اصول ہے۔
جو درخت جس قدر گہرا زمین کے اندر جائیگااسی قدر اوپر کو جا سکے گا ، اوراسی قدر تناور ہوگا  ۔
ہم اپنی ساری زندگی اوپر ہی اوپر ، اپنے خول کو ، اور اپنے باہر کو جاننے پر لگا دیتے ہیں ۔
اور یہ بھول جاتے ہیں کہ اصل انسان ہمارے اندر رہتا ہے ۔
جب مین اپنے اندر نگاہ مارتا ہوں تو اس کے اندر کچھ الفاظ ،  کچھ تصورات ،  کچھ خیال ، کچھ یادیں ، کچھ شکلیں اور کچھ خواب پاتا ہوں ۔


از اشفاق احمد   زاویہ 3 باب علم فہم اور ہوش صفحہ 295