" خیانت "

او میرا سوہنا ! سیدھی بات ہے کہ جو شخص جس کام میں ہے وہی اس کی عبادت ہے ۔ لکڑ ہارے کی عبادت لکڑی کاٹنا اور میری عبادت بکریاں چرانا ہے ۔ تیرا کام قلم چلانا ہے اور تیری گھر والی کا روٹی ہانڈی کرنا ہے ۔ یہی ہماری عبادت ہے اور اسی میں ہم خوش ہیں ۔ لیکن جس نے اپنے پیشے میں خیانت کی ، اس نے اپنی عبادت میں ڈنڈی ماری ۔ بس وہ مارا گیا وہ تباہ ہوگیا ۔
اشفاق احمد من چلے کا سودا صفحہ 65