" شیطان "

اس میں کوئی شک نہیں کہ غلطی پکڑنا اور غلطی کی نشاندہی کرنا انسانی فطرت میں شامل ہے ۔ لیکن یہ بات بھی ہر حال میں یاد رکھنے کے قابل ہے کہ انسان غلطی بھی کرتا ہے اور ناکام بھی ہوتا ہے ۔ اور اپنی ترقی کے راستہ پہ رک بھی جاتا ہے ۔ لیکن اس ساری کائنات میں صرف خدا کی ذات وہ ہستی ہے جو نہ تو کبھی غلطی کرتی ہے اور نہ ہی کبھی ناکام ہوتی ہے ۔ جو لوگ ہر وقت دوسروں کی غلظیاں پکڑنے میں مصروف رہتے ہیں یا جو اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں پر افسوس کرتے رہتے ہیں وہ نعوذباللہ اپنے آپ کو خدا سمجھنے لگ جاتا ہے اور جب ان سے خدا نہیں بنا جاتا تو کہ ایسا ممکن ہی نہیں ہے تو پھر وہ شیطان بن جاتے ہیں ۔ اور اس میں اپنا اور دوسروں کا نقصان کر لیتے ہیں ۔
 
 
اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ 417