ویڈیو کے مندرجات ان کی آپا آئی تھیں، کنیہر سے۔ تو انھوں نے بی اے جو کیا تھا، میتھیمیٹکس میں کیا تھا، اے بی میں۔ تو پتہ ہے، اردو ان کو بالکل نہیں آتی تھی، تو ان کے دل میں پتہ نہیں کیا جلن پیدا ہوئی کہ میں نے اردو میں ایم اے کرنا ہے۔ بخاری صاحب، اس زمانے میں ہمارے پرنسپل تھے۔۔۔ اے ایس بخاری۔ تو صوفی صاحب نے، انھوں نے مل کے اور ایک خواجہ صاحب آ گئے تھے۔۔۔ خواجہ منظور حسین صاحب۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے ادھر ایک کلاس چلانی ہے اردو کی تو میں یہ کر چکا تھا، بہت لائق فائق آدمی، گھومتا تھا۔ ایک میری کتاب بھی چھپ رہی تھی ان دنوں۔ تو انھوں نے کہا کہ کلاس کھولتے ہیں تو یہ بھی (بانو قدسیہ کی جانب اشارہ) آ گئیں۔ تین اور خواتین تھیں اور تین ہم لڑکے تھے۔ تو اس کو خوف تھا کہ میں اردو میں کیسے کروں گی؟ لیکن ان کی والدہ نے کہا کہ آپ کریں کہ صوفی صاحب نے کہا تھا کہ یہ ذہین لڑکی ہے اس کو کروا لیں، ہمارے پہلے پہلے ایم اے جو ہیں اس میں آ جائے گی۔ تو میں نے یہ دیکھا کہ ایک لڑکی جس کو ، جو ہمدری کو ہمددری لکھتی ہے (قہقہہ) اور خواہشمند کی "م"، "ہ" سے پہلے آ جاتی ہے تو یہ کس طرح س
A blog about literary figure of Pakistan, Ashfaq Ahmed. A writer, playwright, broadcaster, intellectual and spiritualist.