-ہمارے دین کی تین مضبوط بنیادیں ہیں - ایک اعتقاد - دوسرا ایمان - اور تیسرا معاملات
اللہ کے فضل سے اعتقاد کے تو ہم بڑے پکے ہیں -عبادات بھی خوب کرتے ہیں - مساجد بھری ہوئی ہوتی ہیں - لیکن معاملات کے میدان میں ہم صفر ہیں - ہم معاملے کو جان ہی نہیں سکے - ہمیں علم ہی نہیں ہے کہ ہمارا ہمارے پڑوسی کے ساتھ کیا رشتہ ہے - ابا ، اماں ، بیوی کے ساتھ کیا رشتہ ہے - یہ رشتے ٹوٹے پڑے ہیں
جب تک ہم معاملات کو ویسی مضبوطی سے نہیں پکڑیں گے ، جیسا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ و آلہ وسلم نے حکم دیا ہے اس وقت تک ہماری بیل منڈھے نہیں چڑھے گی ، جب تک منبر پر جمعے کے خطبوں میں اس بات پر توجہ نہیں دلائی جائی گی ، ہم تھوڑے سے پھنسے رہیں گے - خواتین کو تو بطور خاص اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے
اشفاق احمد زاویہ 3 ٹین کا خالی ڈبہ اور ہمارے معاملات صفحہ 192