ہمارے بابا جی کا حکم تھا کہ اپنے گھر کے لیے "غریب خانے " کا لفظ کبھی نہ استعمال کیا کرو ۔ یہ بڑی ہیٹی کی بات ہے کہ آپ اپنے گھر کو غریب خانہ کہیں ۔
جس گھر میں اللہ کی رحمتیں ہیں ، برکتیں ہیں ، اولاد ہے ،رزق ہے، روشنی ہے،چھت ہے تو وہ رحمت خانہ ہے نا کہ غریب خانہ ۔
اشفاق احمد زاویہ 3 کامیاب زندگی صفحہ 177