زندگی ساحل کی سیر ہے ۔
کچھ لوگ گھونگھے چننے کی آرزو میں ساحل پہ جاتے ہیں ، اور صبح کے وقت عین آفتاب نکلنے سے پہلے انہیں سوئی ہوئی ریت پہ ہر طرف موتی بکھرے ہوئے ملتے ہیں ۔
کچھ لوگ موتیوں کی تلاش میں جاتے ہیں کئی بار وہ اسکن ڈرائیورز کی طرح کئی کئی فیتھم نیچے جاتے ہیں اور ہر سیپی خالی نکلتی ہے ۔ زندگی اور سمندر بڑے پر اسرار ہیں ، وہ انسان کی خواہشوں کے تابع نہیں ہیں ۔
بانو قدسیہ پیا نام کا دیا صفحہ 21
بشکریہ : اینجل فاری