خواتین و حضرات ! یہ سوچنے کی بات ہے ہم اتنے متشددکیوں ہیں ۔ ہم انسان ہو کر کسی پولیس والے سے تعلقات بنا کر یا اسے پیسے دے کر کسی انسان کو ہی الٹا لٹکوا دیتے ہیں ۔
ہم نے معاف کرنے کی اپنی عظیم مثالیں کیوں بھلا دی ہیں ۔ ہمیں وہ خداوند کریم کا فرمان کیوں بھول گیا ہے
ترجمہ : " تم میں سے سب سے اچھا مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں " ۔
اشفاق احمد رویوں کی تبدیلی زاویہ 3 صفحہ 24