ہم نے مادی قوت پر بڑا کنٹرول حاصل کر لیا ہے ۔ لیکن ہم انسانی دل کی گہرائیوں سے واقف نہیں ہیں۔ ہمیں دل کے اندر کے زہر اور امرت سے شناسائی حاصل نہیں ہو سکی ہے ۔ ہم نے ایٹم کی ساخت تو دریافت کر لی ہے لیکن روح کے ایٹم کو جانچنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ۔ اور ہماری سب سے بڑی بد قسمتی یہ ہے کہ ہم نے طاقت اور پاور تو حاصل کر لی ہے لیکن سکون اور روشن ضمیری سے محروم ہو گئے ہیں ۔
اشفاق احمد زاویہ 3 مُلا اور سائنسدان صفحہ 249