جیسے یہاں لاہور میں جب داتا صاحب غزنی سے آ کر راوی کنارے بیٹھے تھے اور وہ وہاں کے گائیوں چرانے والوں ہندوؤں سے انتہائی حسنِ سلوک سے پیش آئے ۔ انہیں داتا صاحب پانی کے گھڑے بھر بھر کر پلاتے تھے ، لیکن ان سے کوئی بات نہ کرتے ۔ وہ ہندو گائے بان حیران ہوتے اور کہتے کہ بابا اتنے اچھے کیوں ہو ؟ تم نے یہ سب کچھ کہاں سے سیکھا ہے ؟ اور داتا صاحب سے آ کر کہتے تھے کہ " بابا ہمیں بھی اپنے جیسا بنا لو " ۔
اشفاق احمد زاویہ 3 لائٹ ہاؤس صفحہ 73