سوال : درویش ، فقیر اور صوفی میں کیسے امتیاز کیا جائے ؟ ۔
جواب : جس کا لباس حضور ﷺ کی اتباع ہو وہ درویش ہے ۔ جسے فاقہ، قناعت اور ریاضت کا شرف ہو وہ فقیر ہے ۔ اور جو خلوت و جلوت میں صاف ہو اپنے ساتھ بھی ، اللہ کے ساتھ بھی وہ صوفی ہے ۔ یہ سب پاک جماعت کے افراد کے نام اور مقام ہیں ۔
اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ 626