نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

گدھا وہی لیکن تھڑا نیا ہے۔۔۔

پرانے زمانے میں بچے آزاد کھیلتے تھے اور جب وہ جوان ہوتے تو سردار کی بتائی ہوئی رسم کے مطابق انہیں جنگجو گروہوں مین شامل کر لیا جاتا تھا ۔ اب جب بچہ جوان ہو جاتا ہے تو اس کو ڈگری دے کر اور ملازمت کی رسم ادا کر کے اداروں میں شامل کر لیا جاتا ہے ۔
پرانے زمانے میں جوان کو شکار مارنے، شکار تلاش کرنے، اور موقع آنے پر دوسرے قبیلے کے لوگوں کو ختم کرنے کے لیے رکھا جاتا۔ آج کے زمانے میں اُسے روٹی کما کر لانے، اس کا ذخیرہ جمع کرنے، اور مدِ مقابل کو شکست دے کر اپنے لیے نئی راہیں پیدا کرنے پر متعین کیا جاتا ہے۔