نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

کنٹرول


میری تائی کہا کرتی تھیں کہ تم لوگوں کے منہ بند نہیں کر سکتے وہ جو چاہیں گے کہیں گے۔ پھر لوگوں کے ذہنوں پر کسی کا کوئی کنٹرول نہیں ہوتا۔ صرف اپنے ذہن پر ہوتا ہے اور بیوقوف لوگ اپنے ذہن پر کنٹرول کے بجائے دوسروں کے ذہنوں پر طاقت آزمائی شروع کر دیتے ہیں۔
جب آپ کو یہ بات سمجھ آ گئی تو پھر آپ کو لوگوں کی تنقید اور تبصرہ کبھی بھی تکلیف نہیں دے گا۔



اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ 514